the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بنگلورو : کسانوں کی زمینوں کے معاوضہ وقت پر نہ ملنے کے کافی دلچسپ قصہ ہم اکثر سنتے رہتے ہیں۔ جس میں ریوینیو مجسٹریٹ کے دفتر کا سامان سیل اور نیلام کرنے تک کے کوٹ حکم نامے جاری کر چکے ہیں ۔ لیکن شمالی کرناٹک کے ہریہر میں ایک اس سے بھی زیادہ دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جب ریلوے محکمہ نے ریلوے ٹریک کے لیے جو زمین کسانوں سے لی تھی، جب اس کا معقول معاوضہ نہیں دیا ، تو کسانوں کے مقدمہ کرنے پر کورٹ نے ریلوے کو مارکیٹ ریٹ سے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جب اس حکم کو ریلوے خاطر میں نہیں لایا ، تو کورٹ نے کسانوں کے حق میں ایک پوری ٹرین ہی ضبط کرنے کا حکم دے ڈالا۔ اس حکم کے بعد جب کسانوں نے عدالتی عملہ کے ساتھ ٹرین پر قبضہ کرلیا ، تو ریلوے میں ہلچل مچ گئی ۔
شمالی کرناٹک کے ہریہر تعلقہ میں محکمہ ریلویز کے ذمہ داروں نے ریلوے روٹ کی تعمیر کے لئے کسانوں سے زمین حاصل کی تھی ۔ ہریہر تعلقہ کے دوگلی دیہات کے



شیوکمار نامی کسان کو محکمہ ریلویز کے ذمہ داروں نے مارکیٹ کی قیمت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا گیا تھا ، جس کے سبب شیوکمار نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ـ عدالت نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ریلوے محکمہ کو 37 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ۔ ـ معاوضہ دینے میں تاخیر کی وجہ سے عدالت نے دھارواڑـ میسور انٹرسٹی ریل ضبط کرنے کے احکامات جاری کردئے ۔ـ
ہریہر سول کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے آج صبح کو عدالتی عملہ ، وکیل اور کسانوں نے ریلوے اسٹیشن پہنچ کر ریل ضبط کرنے کی کوشش کی ۔ـ ٹرین روک دئے جانے کی وجہ سے مسافروں نے ریلوے افسروں پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ـ تقریباً دیڑھ گھنٹہ تک ٹرین روک دئے جانے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ـ آخر میں ریلوے نے عدالت کو تحریری حلف نامہ پیش داخل کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ میں معاوضہ دے دیا جائے گا ۔ حلف نامہ حاصل کرنے کے بعد ٹرین کو جانے دیا گیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.